برطانیہ کے وزیر خارجہ جیریمی ہنٹ، جو کہ ان دنوں کینیا کے دورے پر ہیں، نے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ چین نے کینیا اور افریقہ کی اقتصادی اور سماجی ترقی کے لئے زبردست خدمات سر انجام دی ہیں۔
کینیا کی وزیر خارجہ مونیکا جمعہ کے ساتھ ملاقات کے بعد ایک پریس کانفرنس میں، جیریمی ہنٹ نے کہا کہ کینیا اور افریقہ کی اقتصادی اور سماجی ترقی کے لئے چین نے بہت زیادہ بڑے منصوبوں پر عملدرآمد کیا ہے، جو قابل تحسین ہے۔ اس موقع پر دونوں وزرائے خارجہ نے کہا کہ برطانیہ اور کینیا تجارتی شعبوں، علاقائی سلامتی کے معاملات اور ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے تعاون کو مزید مضبوط بنائیں گے- کینیا برطانوی وزیر خارجہ کے دورہ افریقہ کا آخری ملک ہے- اس سے قبل انہوں نے سینیگال، گھانا، نائیجیریا اور ایتھوپیا کا بھی دورہ کیا-