مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہو رہا ہے۔
لاہور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں زراعت اور صنعتی شعبے کی ترقی شامل ہے۔ عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ مہنگائی میں کمی لانے کے لیئے تمام محکموں کو مل کر کام کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی معشیت کو درست سمت پر گامزن کرنے کے لیئے متعدد اقدامات اٹھا رہی ہے، جبکہ برآمدات اور درآمدات کے مابین فرق کم کیا جا رہا ہے۔