تازہ ترین
بدعنوانی کا خاتمہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم عمران خان!

بدعنوانی کا خاتمہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم عمران خان!

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بدعنوانی کا خاتمہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

آج لاہور میں ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اعجاز حسین شاہ سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بدعنوانی سے نہ صرف معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچتا ہے بلکہ اس سے اداروں کو بھی نقصان پہنچتا ہے اورعام آدمی کی زندگی متاثر ہوئی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ بدعنوانی اور ترقی ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔عمران خان نے کہا کہ بدعنوانی کا خاتمہ اور بدعنوان عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائی کو مشن کے طور پر جاری رکھنا چاہیے انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت اس سلسلے میں مکمل تعاون کرے گی۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار بھی اس موقع پر موجود تھے۔

یہ خبر پڑھیئے

⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی مشترکہ تعمیر میں تعاون ، چین اور اردن کےمفاہمتی یادداشت پر دستخط

 29 نومبر کو اردن میں چین کے سفیر چن چھوان ڈونگ اور اردن کے وزیر …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons