وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے ذریعے ہی معاشی بحران ختم ہو گا۔ انہوں نے لاہور میں جے ڈبلیو فور لینڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سرمایہ کاروں کیلئے مشکلات کم کر کے آسانیاں پیدا کریں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ جے ڈبلیو فور لینڈ کار پلانٹ کا پہلا مرحلہ ہے اس کے بعد اس کے اگلے مراحل میں داخل ہوں گے اور پہلی بار مکمل گاڑی پاکستان میں تیار ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کرنے والی چینی کمپنیوں کو ون ونڈو آپریشن کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
یہ خبر پڑھیئے
نوجوانوں کو اس سال ایک لاکھ لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے:بلال اظہر
اقتصادی و توانائی کے بارے میں وزیراعظم کے رابطہ کار بلال اظہر کیانی نے کہا …