پاکستان کا آئین اور قوانین ہر لحاظ سے بہتر ہیں: صدر عارف علوی!

پاکستان کا آئین اور قوانین ہر لحاظ سے بہتر ہیں: صدر عارف علوی!

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان کا آئین اور قوانین ہر لحاظ سے بہتر ہیں تاہم ان پر باضابط عملدرآمد کی ضرورت ہے۔

آج کراچی میں انسانی حقوق کے بارے میں قومی کمیشن کی صحت رپورٹ کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں قوانین پرعملدرآمد یقینی بنانے کی غرض سے مختلف اداروں کی استعداد کار بڑھانے کیلئے جامع اقدامات کرنا ہوںگے۔ صدر نے کہا کہ تعلیم اور صحت کے بہتر مواقع سے ملک میں غربت میں کمی لائی جاسکتی ہے کیونکہ یہ دونوں شعبے ہر شخض کی ضرورت ہیں لیکن مہنگے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکوت یہ اہداف حاصل کرے گی کیونکہ معیشت مضبوط ہو رہی ہے ۔

یہ خبر پڑھیئے

شہنشاہ جذبات محمد علی کو دنیا سے رخصت ہوئے 17 سال گزر گئے

منفرد انداز اداکاری سے شہنشاہ جذبات کا لقب پانے والے اداکار محمد علی کو دنیا …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons