اقوام متحدہ نے عبادت گاہوں پر حملوں پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر دہشت گرد حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں جنرل اسمبلی میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی نائب سیکرٹری جنرل آمینہ محمد نے کہا کہ عالمی ادارہ دہشت گردی اور پرتشدد انتہاپسندی کو روکنے کیلئے اپنی کوششوں کو مربوط بنائے گا۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی جانب سے سری لنکا کے عوام اور حکومت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور ہلاک ہونے والوں کے خاندان سے تعزیت کی ۔