وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چین نے ثابت کیا کہ وہ ہمارا بہترین دوست ہے اور دوست رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ چین ہماری معیشت کو سہارا دینے کیلئے بھرپور مدد فراہم کر رہا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نے مسعود اظہر کے حوالے سے جو جال بچھایا اس میں خود پھنس گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کا اثر پاکستان پر بھی پڑتا ہے اور کچھ حقائق ایسے ہیں جن کا ہمیں سامنا کرنا ہے۔
یہ خبر پڑھیئے
شہنشاہ جذبات محمد علی کو دنیا سے رخصت ہوئے 17 سال گزر گئے
منفرد انداز اداکاری سے شہنشاہ جذبات کا لقب پانے والے اداکار محمد علی کو دنیا …