قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لئے تیاری بہت اچھی ہے۔ انہوں نے کارڈف میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کے لیے قومی ٹیم میں محمد عامر کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ محمد یاسر کو آرام دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ قومی ٹیم اس وقت انگلینڈ میں موجود ہے جہاں وہ 5 مئی کو واحد ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی جس کے بعد دونوں ٹیموں کے مابین 5 ایک روزہ میچ کھیلے جائیں گے.
یہ خبر پڑھیئے
ای سی سی کی ترقیاتی سکیموں کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مختلف ترقیاتی سکیموں کیلئے تقریبا 28 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی …