ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں پاک فوج کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کیلئے ایک ریلی نکالی گئی۔ ریلی کا اہتمام تاجروں اور کاروباری برادری نے کیا تھا۔ ریلی باڑہ بازار سے شروع ہو کر خیبر چوک پہنچ کر ختم ہوئی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ قبائلی عوام ملک دشمن عناصر کے خلاف پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے ملک دشمنوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کیلئے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے نعرے درج تھے۔
یہ خبر پڑھیئے
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ محکمہ موسمیات کے …