پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کسی بھی خطرے سے نمٹنے اور اسے شکست دینے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں اورپاک فوج ہر محاذ پر ملک کو درپیش خطرات کا مقابلہ کر رہی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے لائن آف کنٹرول پر ناردرن لائٹ انفینٹری مین بٹالین کا دورہ کیا اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہم ملک کے دفاع کو درپیش خطرات سے آگاہ ہیں۔ آرمی چیف نے بھارتی فوج کی اشتعال انگیز کارروائیوں پر نادرن لائٹ انفینٹری کی بھرپور جوابی کارروائیاں سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج لائن آف کنٹرول پر کشمیریوں کے تحفظ کے لیے صبر و تحمل سے کام لے رہی ہے-