نیوزی لینڈ میں سفید فام دہشت گرد کو روکنے کی کوشش میں شہید نعیم رشید کے لئے بعد از مرگ نشان شجاعت ...

نیوزی لینڈ میں سفید فام دہشت گرد کو روکنے کی کوشش میں شہید نعیم رشید کے لئے بعد از مرگ نشان شجاعت …

نیوزی لینڈ میں سفید فام دہشت گرد کو روکنے کی کوشش میں شہید ہونیوالے پاکستانی نعیم رشید کو بعد از مرگ نشان شجاعت سے نواز دیا گیا۔

میدان شجاعت میں بےمثل کردار پر پاکستان کا سب سے بڑا سویلین ایوارڈ نعیم رشید کو بعد ازمرگ دینے کی تقریب کرائسٹ چرچ میں ہوئی جس میں پاکستان ہائی کمیشن کی جانب سے دیا جانے والا اعزاز نعیم رشید کی بیوہ عنبرین رشید نے وصول کیا۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی 2 مساجد میں 15 مارچ کو سفید فام دہشت گرد نے فائرنگ کرکے51 نمازیوں کو شہید کر دیا تھا۔ اس موقع پر نعیم رشید النور مسجد میں نمازادا کرنے آ ئے تھے اور انہوں نے دہشتگرد کوروکنے کی کوشش کی تھی جس پر سفیدفام دہشت گرد نے انہیں بھی فائرنگ کا نشانہ بنا یا تھا-

یہ خبر پڑھیئے

شہنشاہ جذبات محمد علی کو دنیا سے رخصت ہوئے 17 سال گزر گئے

منفرد انداز اداکاری سے شہنشاہ جذبات کا لقب پانے والے اداکار محمد علی کو دنیا …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons