قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے اپنی کتاب میں لکھی گئی عمر سے متعلق وضاحت کر دی ہے۔
اپنی سوانح عمری ’گیم چینجر‘ کی تقریب رونمائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عالمی شہرت یافتہ آل راونڈر شاہد خان آفریدی کا کہنا تھا کہ میرے پرستاروں نے ہر مشکل اور برے وقت میں میرا ساتھ دیا، کتاب کے ذریعے اپنی زندگی کا سفر اپنے پرستاروں کے ساتھ شیئر کرنا چاہتا تھا۔ اپنی عمر کے تنازع کے حوالے سے انہوں نے وضاحت کی کہ میری پیدائش 1977 کی ہے، کتاب میں میری عمر 1975 تحریر ہے لیکن میں 1977 میں پیدا ہوا، کتاب کی ای کاپی میں درست عمر تحریر ہے۔