شاہد آفریدی کی کتاب کی باتیں سن کر ہنسی آتی ہے، جاوید میانداد!

شاہد آفریدی کی کتاب کی باتیں سن کر ہنسی آتی ہے، جاوید میانداد!

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری بلے باز جاوید میانداد نے کہا ہے کہ شاہد آفریدی کی کتاب کی باتیں سن کر ہنسی آتی ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ ڈپارٹمنٹل ٹیمیں بند کر کے ملک کھیلوں کے میدانوں میں نام روشن نہیں کر سکتا۔ انہوں نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا عمران خان جہاں سے آپ نے ووٹ لیے وہیں کے کھلاڑی بے روزگار ہو رہے ہیں، کھیلوں کے باعث نوجوان بُری سرگرمیوں سے دور رہتے ہیں۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی کتاب ’گیم چینجر‘ کے اقتسابات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی نے نامناسب رویہ اختیار کیا، آفریدی نے کتاب کی فروخت کے لیے شاہد نے ایسا لکھا۔ انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی اب بدل چکے ہیں، شاہد آفریدی پہلے بول بھی نہیں سکتے تھے، شاہد آفریدی پہلے کچھ تھے اب کچھ اور ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر میں نے کسی کے ساتھ زیادتی کی تو معافی مانگتا ہوں، مجھے عزت اللہ نے دی ہے اور میرے لیے قوم دعائیں کرتی ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

نوجوانوں کو اس سال ایک لاکھ لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے:بلال اظہر

اقتصادی و توانائی کے بارے میں وزیراعظم کے رابطہ کار بلال اظہر کیانی نے کہا …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons