پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری شہباز سینئر نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔
صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن خالد سجاد کھوکھر نے شہباز سینئر کے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شہباز سینئر نے ساڑھے 3 سال بساط سے بڑھ کر کام کیا۔ خالد سجاد کھوکر نے شہباز احمد کی جگہ آصف باجوہ کو پی ایچ ایف کا سیکریٹری نامزد کرتے ہوئے بتایا کہ آصف باجوہ پیر کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میری شہباز سینئر اور آصف باجوہ دونوں کے لیے نیک خواہشات ہیں۔