اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ ثقافتی سرگرمیوں سے ملک کے مثبت پہلو اجاگر کرنے میں مدد ملتی ہے۔
ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے نیویارک میں چوتھے لاہور لٹریری فیسٹیول کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ادبی میلے کا سالانہ انعقاد پاکستان میں ثقافتی ترقی کا ثبوت ہے، ثقافتی سرگرمیوں سے ملک کے مثبت پہلواجاگر کرنے میں مدد ملتی ہے۔ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ فیسٹول نے پاکستان کی تخلیقی کاوشوں کو دنیا میں روشناس کرایا۔ ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے خواہاں ہیں اور اقوام عالم بھی پاکستان کی طرح برصغیر میں امن چاہتا ہے۔ پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن قائم رکھنے کی ہرممکن کوشش کی ہے، اب بھارت پرمنحصر ہے کہ وہ کیا جواب دیتا ہے-