پانچ مئی کو چائنا میڈیا گروپ کے فائو جی پلس فور کے پلس مصنوعی انٹیلی جنس کے میڈیا لیب کا باقاعدہ افتتاح ہوا۔
نقاب کشائی کے موقع پر چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے تشہیری ڈپارٹمنٹ کے نائب سربراہ ، چائنا میڈیا گروپ کے ڈائریکٹر جنرل سن ہائی شیونگ نے خطاب کرتے ہوتے کہا کہ عالمی معیار کی نئی میڈیا بنانے کے ہدف کے تحت چائنا میڈیا گروپ جدید ٹیکنالوجی کو اہمیت دیتے ہوئے فائو جی پلس فور کے پلس مصنوعی انٹیلی جنس پر مبنی نئے اسٹریٹجک ڈھانچے کو اپنی ترقی کا نیا انجن بنانے کی کوشش کر رہا ہے ۔ رواں سال دو اجلاسوں اور دی بیلٹ اینڈ روڈ سے متعلق دوسرے عالمی تعاون فورم سمیت مختلف مواقع پر فائو جی پلس فور کے اور فائو جی پلس وی آر کے ذریعے پروگرامز نشر کئے گئے ہیں جس کو لوگوں نے بے حد پسند کیا ہے۔ جس کو مدنظر رکھتے ہوئے چائنا میڈیا گروپ نے فائو جی پلس فور کے پلس مصنوعی انٹیلی جنس کے میڈیا لیب اور اس کی بنیاد پر پھو دوںگ تیس سالوں کی ترقی نامی فور کے کی ڈاکومنٹری فلم بنانے کا فیصلہ کیا جس کے تحت جدید میڈیا ٹیکیالوجی کےذریعے چین کی کھلے پن اور اصلاحات کی پالیسی کے تحت شہر شنگھائی کے ضلع پھو دوںگ کی ترقی کی کہانیوں کو جیتے جاگتے انداز میں دکھایا جائے گا، جس سے زیادہ سے زیادہ لوگ چین کے کھلے پن اور اصلاحات کی تاریخ، حالات اور روشن مستقبل سمجھ سکیں گے