“سبز جیو، بہتر جیو” کے موضوع پر بیجنگ عالمی باغبانی ایکسپو انتیس اپریل سے سات اکتوبر تک بیجنگ میں منعقد ہو رہی ہے۔ چین میں بھارتی سفیر وکرم مشری Vikram Misri نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ بیجنگ عالمی باغبانی ایکسپو ایک اچھا پلیٹ فارم ہے. لوگ یہاں نہ صرف خوبصورت پھولوں، پودوں، مختلف سبزیوں اور پھلوں سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں بلکہ مختلف ممالک کے رسم و رواج اور ثقافت بھی دیکھ سکتے ہیں. اس ایکسپو میں بھارت کی کئی متعلقہ کمپنیوں نے حصہ لیا ہے۔ امید ہے کہ اس پلیٹ فارم سے چین اور بھارت کے صنعتی و کاروباری ادارے متعلقہ شعبوں میں تکنیکی تبادلوں اور تعاون کو مزید مضبوط بنائیں گے اور ایک دوسرے کی باغبانی کی ترقی کے معیار کو بھی بہتر بنائیں گے.
اس کے علاوہ انہوں نے اس پلیٹ فارم کے ذریعے بھارت کی سبزیوں، پھلوں اور پھولوں کی برآمد میں اضافے کی امید کا بھی اظہار کیا. انہوں نے کہا کہ بھارتی کسانوں کے لئے، بیجنگ عالمی باغبانی ایکسپو ایک اچھا موقع ہے، امید ہے کہ بھارتی کسانوں کو بھی اس سے زیادہ فائدہ ملے گا.
یہ خبر پڑھیئے
شی جن پھنگ کا دریائے یانگسی ڈیلٹا کی مربوط ترقی کو فروغ دینے پر زور
کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، صدر مملکت اور مرکزی …