رواں سال یوم مزدور کی چار روزہ چھٹیوں میں چین میں سیاحت کرنے والوں کی تعداد انیس کروڑ پچاس لاکھ سے تجاوز کر گئی جب کہ ان کی جانب سے اخراج کی مالیت ایک کھرب یوان سے زیادہ رہی۔ یہ دونوں اعداد پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں بالترتیب تیرہ اعشاریہ سات اور سولہ اعشاریہ ایک فیصد زیادہ رہے۔
مذکورہ چھٹیوں میں چینی لوگوں نے دل کھول کر اخراجات کئے اور ان کی خرچ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے. اس کے پیچھے 2019 میں داخل ہونے کے بعد سے چین کی معیشت کا ہموار آغاز اور مستحکم ترقی ہے۔ مضبوط معیشت کے سہارے چینی لوگوں میں خرچ کرنے کے حوالے سے اعتماد اور جوش بڑھا ہے. اس سال کی پہلی سہ ماہی میں، چین کی معیشت کی شرح اضافہ چھ اعشاریہ چار فیصد رہی جو کہ دنیا کی اہم معیشتوں میں پیش پیش رہی۔
رواں سال چینی حکومت کا ایک اہم کام یہ ہے کہ کھپت میں مستحکم ترقی کو فروغ دیا جائے۔ عوام کی آمدنی میں اضافہ کیا جائے اور خرچ کرنے کی استعداد کو بڑھایا جائے. ان اقدامات میں 200 ملین یوآن کی تخفیف ٹیکس بھی شامل ہے۔ ٹیکس میں کمی کی اس پالیسی سے آٹھ کروڑ ٹیکس دہندگان براہ راست فائدہ اٹھائیں گے.
گزشتہ سال چین کی پہلی بین الاقوامی درآمدی ایکسپو کے موقع پر چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا تھا کہ چین اندرونی کھپت کی صلاحیت کو فروغ دے گا، اس حوالے سے زیادہ فعال اور مؤثر پالیسیاں اپنائے گا، شہریوں کی آمدن میں اضافہ کرے گا اور کھپت کی طاقت بڑھائے گا. اس کے ساتھ ساتھ درآمدات کو وسیع پیمانے پر فروغ دیا جائے گا.