محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے قیدیوں کی سزا میں تخفیف کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت صوبے بھر کی جیلوں میں قید مجرموں کی سزا میں 60 روز کی کمی کی گئی ہے تاہم اس کا اطلاق دہشت گردی، قتل اور اغوا سمیت دیگر سنگین مقدمات کے مجرموں کی سزا پر نہیں ہو گا۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کی نقول آئی جی جیل خانہ جات سمیت تمام جیل سپرٹنڈنٹس کو بھجوائی گئی ہے۔
یہ خبر پڑھیئے
شہنشاہ جذبات محمد علی کو دنیا سے رخصت ہوئے 17 سال گزر گئے
منفرد انداز اداکاری سے شہنشاہ جذبات کا لقب پانے والے اداکار محمد علی کو دنیا …