کوئٹہ میں امن و امان کے لئے پولیس کی سپیشل سیکیورٹی ڈویژن فورس بنانے کا فیصلہ!

بلوچستان حکومت نے کوئٹہ میں امن و امان کے لئے پولیس کی سپیشل سیکیورٹی ڈویژن فورس بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

13 سو سے زائد جوانوں پر مشتمل فورس کے قیام سے امن قائم کرنے میں مدد ملے گی۔ کوئٹہ میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے اور محکمے کو مزید مضبوط کرنے کے لئے پولیس کی جانب سے نئی سپیشل سکیورٹی ڈویژن فورس کے قیام کی تجویز حکومت بلوچستان کو دی گئی جسے صوبائی کابینہ نے منظور کر لیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق سپیشل سکیورٹی ڈویژن فورس، ایس پی سکیورٹی کے ماتحت ہو گی جس کا مقصد ڈسٹرکٹ پولیس کی ذمہ داریوں میں کمی کرنا ہے۔ نئی بننے والی فورس روزانہ کی بنیادوں پر وی آئی پیز موومنٹ، محرم سمیت دیگر اہم تقریبات میں حفاظتی فرائض سرانجام دے گی.

یہ خبر پڑھیئے

اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال کو کلینیکل ٹرائلزکرنے کا لائسنس مل گیا

ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال کو ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے فیز 3 …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons