ایرانی صدر حسن روحانی کے بھائی کو بدعنوانی کے جرم کے تحت سزا سنا دی گئی، تاہم ایرانی صدر حسن روحانی کے حامیوں نے کہا ہے کہ یہ کیس سیاسی محرکات پر مبنی تھا۔
ایرانی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق صدر حسن روحانی کے بھائی اور ان کے قریبی ساتھی حسین فریدون کو سزا سنا دی گئی ہے۔ ان پر بدعنوانی کے الزامات عائد کیے گئے تھے تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ وہ کس قسم کی کرپشن میں ملوث تھے۔ ایران سے موصول ہونے والی ان خبروں میں یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ ان کو کتنی طویل سزا سنائی گئی ہے۔