دیہات، کسانوں اور زراعت سے متعلق چینی صدر شی جن پھنگ کی منتخب ہدایات اور نظریات پر مبنی کتاب حال ہی میں شائع ہوئی۔
مذکورہ کتاب کل گیارہ ابواب پر مشتمل ہے جن میں زراعت اور دیہات کی ترقی کی ترجیحی اہمیت ، دیہات اور شہروں کی ہم آہنگ ترقی کی حکمت عملی، دیہات اور زراعت کی جدید کاری، زمین کی ملکیت کے نظام کی اصلاحات، اناج کی پیداوار اور فراہمی کی سکیورٹی کی ضمانت، زراعت کی سپلائی سائڈ کی اصلاحات، دیہات کی ماحول دوست ترقی، غربت کے خاتمے، اور متعلقہ سرگرمیوں میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت شامل ہیں۔