تازہ ترین

ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر انگلینڈ کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ!

کارڈف کے صوفیہ گارڈن میں کھیلے جا رہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

سرفراز احمد نے بتایا کہ پاکستان کی ٹیم 4 فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اتر رہی ہے جب کہ امام الحق اور محمد حسنین ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسکور بورڈ پر بڑا ٹوٹل کرنا چاہتے ہیں اس لیے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ انگلش کپتان این مورگن نے کہا کہ ہم اگر ٹاس جیت جاتے تو پہلے فیلڈنگ کا ہی فیصلہ کرتے۔ انہوں نے بتایا کہ انگلینڈ کی ٹیم میں تین کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کر رہے ہیں۔
ورلڈ کپ سے قبل پاکستان انگلینڈ کے خلاف ایک ٹی ٹوئنٹی اور 5 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گا جس کے بعد قومی ٹیم وہیں قیام کرتے ہوئے ورلڈکپ ایونٹ کے میچز کھیلے گی۔

یہ خبر پڑھیئے

چینی طرز کی جدیدیت کے حوالے سے اندرونی منگولیا نیا باب تخلیق کرے:چینی صدر

چینی طرز کی جدیدیت کے حوالے سے اندرونی منگولیا نیا باب تخلیق کرے:چینی صدر

چین کے اندرونی منگولیا خود اختیار علاقے کے حالیہ دورے کے دوران، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons