تازہ ترین
میچ

ٹی20 میچ: پاکستان کا انگلینڈ کو جیت کے لیے 174 رنز کا ہدف!

کارڈف میں کھیلے جانے والے واحد ٹی 20 میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 174 رنز کا ہدف دے دیا۔

میچ کے آغاز میں اوپننگ بیٹسمین فخر زمان اور ٹی 20 میں ڈیبیو کرنے والے امام الحق نے 7،7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ دو کھلاڑیوں کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد بابراعظم اور حارث سہیل نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا اور دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 103 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ حارث سہیل 50 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ بابراعظم 65 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد رن آؤٹ ہوئے۔ فہیم اشرف 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ عماد وسیم 18 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر نے 2 جبکہ کرن اور کرس جارڈن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

یہ خبر پڑھیئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کی ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز ملتوی ہونے کاامکان

پاکستان کرکٹ بورڈ کا پی ایس ایل کے باعث ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز ملتوی …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons