مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد ملک بھر میں پہلا روزہ 7 مئی بروز منگل ہو گا۔ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت محکمہ موسمیات کے کراچی کے دفتر میں منعقد ہوا۔ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ علاقوں میں منعقد ہوئے تاہم ملک کے کسی بھی حصے سے چاند کی رویت سے متعلق کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔
یہ خبر پڑھیئے
ای سی سی کی ترقیاتی سکیموں کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مختلف ترقیاتی سکیموں کیلئے تقریبا 28 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی …