تازہ ترین

یکم مئی سے منسلک تعطیلات کے دوران چین بھر میں ریلوے کے ذریعے سات کروڑ ستائیس لاکھ سفر ہوئے!

چائنا ریلوے سے ملی اطلاع کے مطابق یکم مئی سے منسلک تعطیلات کے دوران یعنی تیس اپریل سے لے کر چار مئی تک چین بھر میں ریلوے کے ذریعے کل سات کروڑ ستائیس لاکھ سفر ہوئے، جن میں پیچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں ایک کروڑ بارہ لاکھ کا اضافہ ہوا۔ یکم مئی کو ملک بھر میں ریلوے کے ذریعے ایک کروڑ بہتر لاکھ تینتالیس ہزار سفر ہوئے۔ یہ تعداد پہلی دفعہ ایک کروڑ ستر لاکھ سے بڑھ گئی اور ایک دن میں سفر کی تعداد کا نیا ریکارڈ قائم ہوا۔

اطلاع کے مطابق تعطیلات کے دوران تیز رفتار ریلوے پر سفر کی مقبولیت میں اضافہ ہوا۔ تیز رفتار ریلوے نے نقل و حمل میں آسانی اور اضافے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ تیز رفتار ریلوے کے ذریعے کل چار کروڑ اکیاون لاکھ چالیس ہزار سفر ہوئے، جو پیچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں چوبیس اعشاریہ سات فیصد زیادہ ہیں اور کل سفر کے باسٹھ اعشاریہ ایک فیصد بنتے ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

ڈنگ شے شانگ کی ورلڈ کلائمیٹ ایکشن سمٹ میں شرکت کی اور تقریر

30 نومبر سے یکم دسمبر تک چینی  صدر شی چن پھنگ کے خصوصی نمائندے، سی …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons