اجلاس

ایشیائی ترقیاتی بینک کی کونسل کے باونویں سالانہ اجلاس میں چینی وزیر خزانہ کی شرکت!

تین تا چار مئی تک ایشیائی ترقیاتی بینک کی کونسل کا باونواں سالانہ اجلاس فجی کے شہر نادی میں منعقد ہوا۔ چین کے وزیر خزانہ لیو کھون کی رہنمائی میں چینی وفد نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کے دوران چین کے وزیرخزانہ لیو کھون نے کہا کہ عالمی اقتصادی رفتار میں سست روی کے پیش نظر معیشت کی مستحکم ترقی کے لئے مناسب اقتصادی پالیسی کا نفاذ ہونا چاہیے، کثیرالجہت پسندی پر قائم رہتے ہوئے علاقائی معشیت کے باہمی مفادات کو عمل میں لانا چاہیئے، مالیاتی خسارے کی مؤثر روک تھام کیلئے ایشیا و بحراہلکاہل کے خطے میں مالیاتی استحکام کو برقرار رکھنا چاہیئے۔

چینی وزیرخزانہ نے اس بات پر زور دیا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کو کثیرالجہت پلیٹ فارم کا کردار ادا کرتے ہوئے غربت کے خاتمے ، ترقی اور ایشیا میں علاقائی تعاون کے فروغ کے مقاصد پر قائم رہتے ہوئے مختلف فریقوں کے درمیان بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانا چاہیے۔ایشیائی ترقیاتی بینک کو اقتصادی تعاون کے نظام کی حمایت کرنی چاہیئے اور دی بیلٹ اینڈ روڈ سمیت تعاون سے متعلق انیشیٹیو کی حمایت کرنی چاہیے۔

یہ خبر پڑھیئے

صدر شی جن پھنگ کی نیپالی وزیراعظم سے ملاقات

23 ستمبر کی سہ پہر صدر شی جن پھنگ نے ہانگ چو  کے  ویسٹ لیک …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons