ملک بھر میں آج نماز تراویح ادا کی جائے گی اور کل پہلا روزہ ہو گا جب کہ خیبرپختونخوا کے بعض اضلاع میں آج پہلا روزہ ہے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے گزشتہ رات اعلان کیا تھا کہ ملک بھر میں کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی جب کہ پشاور کی مسجد قاسم علی خان نے چاند نظر آنے کا اعلان کیا تھا۔