روسی سرکاری ادارے نے پانچ مئی کو بتایا کہ اسی دن ماسکو کے شیرمیٹیوو ایئرپورٹ پر ایک مسافر بردار طیارے میں ہنگامی لینڈنگ کے بعد آگ لگ گئی جس کے نتیچے میں طیارے میں سوار اٹھہتر افراد میں سے اکتالیس ہلاک ہو گئے۔
مقامی وقت کے مطابق پانچ مئی کو شام پانچ بج کر پچاس منٹ پر روس کی بین الاقوامی ایئر کمپنی کا SSJ-100 طیارہ شیرمیٹیوو ایئرپورٹ سے روس کے شمال مغربی شہر مر مانسک کے لیے روانہ ہوا۔ روانگی کے تھوڑی دیر بعد پائلٹ نے ہنگامی لینڈنگ کی درخواست کی اور شام چھ بج کر چالیس منٹ کے لگ بھگ طیارے کو رن وے پر اترنے کے بعد آگ لگ گئی۔ بعض مسافر آتشزدگی سے بچنے میں کامیاب ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق پانچ مئی کی شام کو ماسکو میں اچانک بارش ہوئی۔ طیارے کے عملے کا کہنا ہے کہ طیارہ پرواز کے دوران بجلی سے لگ گیا جس کے بعد پائلٹ نے ہنگامی لینڈنگ کی درخواست کی۔ تاہم لینڈنگ کے دوران زمین سے ٹکراؤ کے وقت آگ لگ گئی۔