افغان طالبان نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات فوجی انخلا کے معاملے پر اتفاق نہ ہونے کے باعث جمود کا شکار ہیں۔
قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امن مذاکرات کا چھٹا دور جاری ہے ، طالبان کے ترجمان سہیل شاہین کے مطابق امریکا فوجی انخلا کے بنیادی معاملے پر گفتگو سے گریز کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ غیرملکی افواج کے انخلا کے معاملے پر ایسے ٹائم ٹیبل پر معاہدہ ہو جائے جو دونوں فریقین کے لیے قابل قبول ہو لیکن ابھی تک یہ معاملہ ممکن نہیں ہوسکا ہے۔