پانچ مئی کو افغانستان کے شمالی صوبے بغلان میں واقع پولیس کی ایک عمارت پر حملہ کیا گیا۔ حملہ آوروں نے دھماکہ خیز مواد جلا کر افغان سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ کیا۔
افغانستان کی وزارت داخلہ کے اطلاعات کے مطابق حملے میں اٹھارہ پولیس اہلکار اور آٹھ حملہ آور ہلاک ہوئے جبکہ پینتیس پولیس اہلکار اور بیس عام شہری زخمی ہوگئے ہیں۔ صوبے بغلان کے ایک سکیورٹی آفسر نے بتایا کہ اسی روز دوپہر کو ایک حملہ آور نے صوبے بغلان کے صدر مقام پل خمری میں واقع پولیس بیورو کی عمارت کے باہر فوجی گاڑی کو آگ لگا دی۔ اس کے بعد کئی حملہ آور عمارت میں داخل ہوئے۔ دو حملہ آوروں نے عمارت کے اندر خود کو اڑا دیا جبکہ باقی حملہ آوروں کو فائرنگ کے تبادلے کے دوران ہلاک کیا گیا۔
افغان طالبان نے اسی روز اس واقعے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔