تازہ ترین

روس کے وزیر خارجہ کی وینزویلا کی آئینی حکومت کی بھرپور حمایت کا اظہار…

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے پانچ مئی کو ماسکو میں کہا کہ روس وینزویلا کے صدر کی قیادت میں وینزویلا کی آئینی حکومت کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور وینزویلا میں سیاسی بغاوت کا افسانہ بنانے پرامریکہ کی مذمت کرتا ہے۔

روس کی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ کی جاری کردہ اطلاع کے مطابق لاروف نے اسی دن روس کے دورے پر آئے ہوئے وینزویلا کے وزیر خارجہ جارج اریازا سے ملاقات کی۔ سرگئی لاورف نے کہا کہ امریکہ وینزویلا کی آئینی حکومت کو برطرف کرانے کی سازش کر رہا ہے جو بین الاقوامی قوانین و ضوابط کی شدید خلاف ورزی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ بدنام زمانہ منرو ڈاکٹرائن سے لاطینی امریکہ کے سیاسی نقشے کو بدلنے کی کوشش کر رہا ہے، روس اس کی مذمت کرتا ہے۔
سرگئی لاورف نے وینزویلا میں اشتراکی نوعیت کی بات چیت کی حمایت کا بھی اظہار کیا ۔

یہ خبر پڑھیئے

تا شنگ ائر پورٹ ایکسپریس کا سفر

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons