الیکشن کمیشن نے سابقہ فاٹا کی 16 نشستوں پر صوبائی اسمبلی کے انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
خیبرپختونخوا میں ضم ہونے کے بعد سابق فاٹا میں یہ پہلا صوبائی انتخاب ہوگا جس کے لیے پولنگ 2 جولائی کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 16 نشستوں کے لیے کاغذات نامزدگی 9 سے 11 مئی تک جمع کرائے جا سکیں گے اور نامزد امیدواروں کے ناموں کی فہرستیں 12 مئی کو جاری کی جائیں گی۔