شنگھائی تعاون تنظیم کےسیکرٹریٹ کے میٹنگ ہال کی تعمیر نو کا کام مکمل ہو گیا ہے۔ اس موقع پر چھ مئی کو بیجنگ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ یہ میٹنگ ہال شنگھائی تعاون تنظیم سے متعلق ممالک کی کو آرڈینیٹر کونسل کے متعلقہ اجلاسوں کے انعقاد کا اہم مقام ہے۔ دو ہزار چودہ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹریٹ نے اس میٹنگ ہال کی بیجنگ میں منتقلی کے بعد پہلی دفعہ تعمیر نو کی ہے۔ دو ہزار سترہ میں بھارت اور پاکستان کے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک بننے کے بعد یہ میٹنگ ہال متعلقہ ضروریات کو پورا نہیں کرسکتا تھا اسی وجہ سے موجودہ تعمیر نو کی گئی ہے ۔
یہ خبر پڑھیئے
ایمرجنسی نافذ کر کے ہی الیکشن ملتوی کیے جاسکتے ہیں: چیف جسٹس آف پاکستان
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے ہیں کہ ایمرجنسی نافذ …