وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سی پیک کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کے جوہری اثاثوں کو کوئی خطرہ نہیں۔
انہوں نے ملک میں صدارتی نظام کے حوالے سے چلنے والی خبروں کے حوالے سے کہا کہ پاکستان میں کوئی صدارتی نظام نہیں آ رہا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ملک کو لوٹا گیا اس کے باوجود این ایف سی ایوارڈ آئے گا۔ سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کہ دوست ممالک کی امداد کے باوجود آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ گورنر اسٹیٹ بینک کو اہلیت کی بنیاد پر لگایا گیا ہے، اور باقر رضا زیادہ تنخواہ چھوڑ کر ملک کے لیے کم تنخواہ پر آ رہے ہیں۔