پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے غیرقانونی طور پر پاکستان کی سمندری حدود میں مچھلیاں پکڑنے والے چو نتیس بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا۔ حکام نے ہم نیوز کو بتایا کہ پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں کارروائی کرتے ہوئے بھارتی ماہی گیروں کی چھ کشتیاں بھی قبضے میں لے لی ہیں۔ کارروائی میں میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے جہازوں اور تیز رفتار کشتیوں نے حصہ لیا۔ گرفتار بھارتی ماہی گیروں کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لئے ڈاکس پولیس اسٹیشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔یاد رہے 28 اپریل کو پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت 60 بھارتی ماہی گیروں کو رہا بھی کر دیا تھا۔
یہ خبر پڑھیئے
نوجوانوں کو اس سال ایک لاکھ لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے:بلال اظہر
اقتصادی و توانائی کے بارے میں وزیراعظم کے رابطہ کار بلال اظہر کیانی نے کہا …