میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی کوریج کرنے والے غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘رائٹر’ سے وابستہ صحافیوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔ میانمار کی حکومت نے رائٹر سے وابستہ رپورٹر والون اور کیاسوئے او کو آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر دسمبر2017 میں گرفتار کیا تھا جنہیں بعدازاں 7 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ گزشتہ ہفتے میانمار کے صدارتی آفس سے بیان جاری کیا گیا کہ عام معافی کے تحت جلد 6 ہزار 520 قیدیوں کو رہا کیا جائے گا، اور آج رائٹر سے وابستہ دونوں رپورٹرز کو بھی رہا کر دیا گیا۔
یہ خبر پڑھیئے
زیمبیا کے صدر کا چائنا میڈیا گروپ کو انٹرویو
دس سے سولہ ستمبر تک زیمبیا کے صدر ہاکائندے ہیچلیما نے چین کا سرکاری دورہ …