اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کو ٹی وی چینلز کے نئے لائسنس جاری کرنے سے روک دیا۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے نئے ٹی وی لائسنس کے اجرا کے خلاف پاکستان براڈ کاسٹنگ ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت کی۔ پی بی اے کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پیمرا کے پاس اتنی گنجائش نہیں جتنے لائسنس جاری کر رہا ہے۔ عدالت نے پی بی اے کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد پیمرا کو نئے لائسنس جاری کرنے سے روک دیا اور ساتھ ہی لائسنس اجرا کے حوالے سے پیمرا کا حتمی فیصلہ عدالتی حکم سے مشروط کر دیا ہے۔