چین کی ریاستی کونسل کے پریس دفتر کے مطابق ایشیائی تہذیب و تمدن کی مذاکراتی کانفرنس کا افتتاح پندرہ مئی کو بیجنگ میں ہوگا۔
کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں چینی صدر شی جن پھنگ خطاب کریں گے اور متعلقہ سرگرمیوں میں شرکت کریں گے- کمبوڈیا، یونان، سنگاپور، سری لنکا، آرمینیا اور منگولیا سمیت متعدد ممالک کے رہنما اور یونیسکو سمیت بین الاقوامی تنظیموں کے اعلی اہلکاراس کانفرنس میں شرکت کریں گے- ایشیا کے سینتالیس ممالک اور دوسرے علاقوں کے متعدد ممالک کے نمائندے متعلقہ سرگرمیوں میں حصہ لیں گے-
موجودہ کانفرنس کا موضوع ہے کہ “ایشیائی تہذیب و تمدون کا تبادلہ اور اور ہم نصیب معاشرے کا قیام “- کانفرنس میں افتتاحی تقریب، ذیلی فورمز، ایشیا ثقافتی کارنیول اور ایشیائی تہذیب کے ہفتے سمیت مخلتف رنگا رنگ سرگرمیاں منعقد ہوں گی۔ کانفرنس میں شرکت کرنے والے چینی اورغیرملکی رہنما اور بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہ کانفرنس کے موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے- اس موقع پر بیک وقت، بیجنگ، ہانگ جو، گوانگ جو اور چن دو سمیت چار شہروں میں ایشیائی فوڈ فیسٹیول منعقد کیا جائے گا-