بنگلہ دیش میں چین کے سفارت خانے نے آٹھ تاریخ کو ڈھاکہ میں مقامی میڈیا اور تھنک ٹینکس کے لیے دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر پر بین الاقوامی تعاون کے اعلی سطحی فورم کے بارے میں ایک بریفنگ اہتمام کیا-
بنگلہ دیش میں چینی سفیر جانگ زو نے فورم اور چین اور بنگلہ دیش کے درمیان “دی بیلٹ اور اینڈ روڈ” تعاون کے سلسلے میں حاصل شدہ اہم کامیابیوں کا تعارف پیش کیا۔ اس موقع پرانہوں نے صحافیوں کے سوالات کا جواب بھی دیا-
چینی سفیر نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ نے “دی بیلٹ اینڈ روڈ” انیشٹیو کو ایشیا کی ترقی کے دو پروں سے تشبیہ دی ہے اور زوردیا ہے کہ چین “دی بیلٹ اینڈ روڈ” کی تعمیر میں پڑوسی ممالک کو تعاون کے ترجیحی شراکت دار سمجھتا ہے- بنگلہ دیش جنوبی ایشیا کے ان پہلے ممالک میں سے ایک ہے جنہوں نے دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشئٹیو کا مثبت جواب دیا- دونوں ممالک کے سربراہان کی مشترکہ قیادت میں، چین اور بنگلہ دیش نے باہمی تعاون کے متعدد تعمیراتی منصوبوں پرعمل درآمد کیا ہے- “دی بیلٹ اینڈ روڈ” دونوں ملکوں کے عوام کے لئے ترقی کا راستہ بن گیا ہے-