عالمی فورمز

پاکستان تمام عالمی فورمز پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کر رہا ہے، دفتر خارجہ!

دفتر خارجہ نے عالمی بنک پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان آبی تنازعات کے حل کےلئے ثالثی عدالت کی تشکیل سے متعلق اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

جمعرات کے روز اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران دفتر خارجہ کےترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے سندھ طاس معاہدے کے بارے میں بھارتی قیادت کے حالیہ بیانات پر شدید ردعمل ظاہر کیا۔ ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ پاکستان تمام عالمی فورمز پرمسلسل مظلوم کشمیریوں کی حالت زار کو اجاگر کر رہا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے آسیہ بی بی کے ملک چھوڑنے کی تصدیق کردی ہے۔ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا آسیہ بی بی آزاد شہری تھیں اپنی مرضی سے چلی گئیں۔ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا بھارت دفاعی بجٹ میں اضافہ خطے کو اسلحے کی دوڑ میں لے جانے کی کوشش ہے، بھارت کو معلوم ہونا چاہیے کہ صرف بجٹ میں اضافے سے کچھ نہیں ہوتا، اپنے وطن کی سالمیت کی حفاظت کا جذبہ اہم ہوتا ہے-

یہ خبر پڑھیئے

اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال کو کلینیکل ٹرائلزکرنے کا لائسنس مل گیا

ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال کو ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے فیز 3 …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons