تازہ ترین
پالیسی

نئی ویزا پالیسی کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں،وزیر خارجہ!

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نئی ویزا پالیسی کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں۔

جمعرات کے روز اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے، جس میں خارجہ پالیسی کو درپیش چیلنجوں اس حوالے سے پیشرفت اور مطلوبہ اہداف کا جائزہ لیا گیا، انہوں نے ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری لانے کےلئے معاشی سفارتکاری کو فعال بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک تمام پاکستانی سفارتخانوں کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود اور ان کے مسئل فوری طور پر حل کرنے سے متعلق واضح ہدایات دی گئی ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزارت خارجہ میں قونصلر کے شعبے کو ڈیجیٹلائز کردیا گیا ہے تاکہ عوام اپنی دستاویزات کی تصدیق کےلئے مکمل سہولت حاصل کرسکیں۔

یہ خبر پڑھیئے

متعدد ممالک میں چینی وسط خزاں فیسٹول کی سرگرمیوں کا انعقاد

حال ہی میں دنیا کے مختلف ممالک میں روایتی چینی وسط خزاں فیسٹول منانے کے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons