تازہ ترین
ہوا وے کمپنی

ہوا وے کمپنی کی سی ایف او کو حراست میں لینا غیر قانونی ہے ،وکیل صفائی!

آٹھ تاریخ کو کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا کے ہائی کورٹ نے چینی مواصلاتی کمپنی ہوا وے کی سی ایف او محترمہ من وان چوکی امریکہ کو حوالگی کے کیس کی سماعت کی-

عدالت میں من وان چو کی وکلا کی ٹیم نے نشاندہی کی کہ من وان چو کو امریکہ کے حوالے کرنے کی امریکی درخواست بے بنیاد تھی اور من کو حراست میں لینے کی کینیڈا حکومت کی کاروائی بھی غیر قانونی ہے۔
محترمہ من کے وکیل نے نشاندہی کی کہ اس کیس کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کے بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس کیس کے پیچھے سیاسی مقاصد پوشیدہ ہیں۔ محترمہ من کی گرفتاری امریکہ اور کینیڈا کے درمیان “حوالگی معاہدے” اور کینیڈا کے “حوالگی ایکٹ” کے بنیادی اصولوں کی صریحاً خلاف ورزی ہے- لہذامحترمہ من، ان حقائق کی روشنی میں حوالگی کے اس مقدمے کو ختم کرنے کی استدعا کریں گی۔
ہوا وے کمپنی نے سماعت کے بعد ایک بیان جاری کیا اور کہا کہ ہوا وے کا ہمیشہ یہ موقف رہا ہے کہ محترمہ من وان چو بے گناہ ہیں- ہمیں یقین ہے کہ امریکہ نے محترمہ من کی گرفتاری کا جو حکم دیا ہے وہ غیر قانونی ہے اور اس کے پیچھے سیاسی مقاصد پوشیدہ ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

چین اور بھارت کے درمیان سرحدی امور پر مشاورت اور کوآرڈینیشن کے ورکنگ میکانزم کا 28 واں اجلاس

30 نومبر  کو چین اور بھارت نے سرحدی امور پر مشاورت اور کوآرڈینیشن کے ورکنگ …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons