تازہ ترین
جون میں چینی صارفین کی قیمت انڈیکس میں 2.7 فیصد کا اضافہ،

اقتصادی اعداد و شمار سے چین کی مثبت صنعتی ترقی کی نشاندہی …

چین کے قومی محکمہ برائے اعداد و شمار کی جانب سے نو تاریخ کو جاری کردہ اطلاعات کے مطابق رواں سال اپریل میں چین کے کنزیومر پرائس اینڈکس یعنی سی پی آئی میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں دو اعشاریہ پانچ فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور پچھلے ماہ کے مقابلے میں صفر اعشاریہ دو فیصد کا اضافہ ہوا۔

اس کے علاوہ اپریل میں پروڈیوسرز پرائس انڈیکس یعنی پی پی آئی میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں صفر اعشاریہ نو فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے یہ اضافہ گزشتہ ماہ کے مقابلے میں صفر اعشاریہ پانچ فیصد زیادہ ہے۔ پی پی آئی کی بہتری کے ساتھ ساتھ چین کے صنعتی کاروباری اداروں کے منافع میں مزید بہتری ہونے کا امکان ہے۔ یہ اعدادو شمار رواں سال کے ابتدا میں جاری کردہ حکومتی ورک رپورٹ میں پیش کردہ ٹیکس میں کمی لانے کے مقاصد سے مطابقت رکھتے ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

ای سی سی کی ترقیاتی سکیموں کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مختلف ترقیاتی سکیموں کیلئے تقریبا 28 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons