انتخابات

الیکشن کمیشن نے ایک سال کے اندر نئے بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ناممکن قرار دے دیا…

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں ایک سال کے اندر نئے بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ناممکن قرار دے دیا۔ نجی نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حلقہ بندیوں کی ابتدائی رپورٹ 6 ماہ سے قبل تیار نہیں ہوسکتی، جبکہ نئی حلقہ بندیوں پر عوامی اعتراضات کیلئے ایک ماہ کا وقت دینا لازم ہے، جنہیں نمٹانے میں بھی کم ازکم ایک ماہ کا عرصہ درکار ہوتا ہے۔ ذرائع کے مطابق نئی حلقہ بندیوں کے بعد انتخابی فہرستوں کو اپ ڈیٹ کرنے میں بھی وقت چاہیے۔ نئی حلقہ بندیوں اور حتمی انتخابی فہرستیں تیار ہونے کے بعد انتخابی شیڈول جاری ہوگا۔

یہ خبر پڑھیئے

شہنشاہ جذبات محمد علی کو دنیا سے رخصت ہوئے 17 سال گزر گئے

منفرد انداز اداکاری سے شہنشاہ جذبات کا لقب پانے والے اداکار محمد علی کو دنیا …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons