وزیر برائے سانئس وٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ 2022 میں پاکستان کا پہلا خلا باز خلا میں روانہ ہو گا۔ انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ بھارت کو غلط فہمی ہے کہ وہ ہم سے آگے نکل گیا ہے تاہم ہم اسے مات دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام لیبارٹریوں کو اپ گریڈ کریں گے اور ملک میں 1500 کے قریب سرکاری سکولوں کو اسٹیٹ آف دی آرٹ سائنس سکول بنائیں گے۔