تائیوان

امریکہ میں تائیوان سے متعلق بل کی منظوری پر عالمی برادری کی جانب سے تنقید…

امریکہ کے ایوان نمائندگان نے سات مئی کو تائیوان سے متعلق دو بلوں کی منظوری دی ہے جس پر عالمی برادری نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کا یہ اقدام چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے جو چین امریکہ تعلقات اور آبنائے تائیوان کے امن و امان کے لیے شدید نقصان دہ ہوگا۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نائب ترجمان فرہان حق نے کہا کہ اقوام متحدہ ایک چین کے اصول کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔وائس آف رشیہ ریڈیو کے الیگزینڈر زے لینکوو نے کہا کہ امریکہ نے حال ہی میں تائیوان کو اسلحے کی فروخت کا منصوبہ بنا یا ہے اور پھر تائیوان سے متعلق بل کی منظوری بھی دی گئی ہے ۔اس کے سیاسی نتائج بے حد سنگین ہوں گے اور چین امریکہ تعلقات کو نقصان پہنچے گا۔برازیل کے بین الاقوامی قوانین کے ماہر ایواندرو کاروالہو کے خیال میں امریکہ نے تائیوان سے متعلق بل کی منظوری دی جو ایک چین پالیسی کی سنگین خلاف ورزی ہے اور اس سے چین امریکہ تعلقات میں نئی کشیدگی بھی پیدا ہوئی ہے۔کینیا کے ماہر ایڈ ہرلے کیونز نے کہا کہ ایک چین کا اصول چین اور دنیا کے مختلف ممالک کے ساتھ تعلقات کی اہم سیاسی بنیاد ہے اور تائیوان سے متعلق امور چین امریکہ تعلقات میں سب سے اہم اور سب سے حساس ہیں۔امریکہ اگر تائیوان کے معاملات کے ذریعے چین کی ترقی میں رکاوٹ پیدا کرنا چاہتا ہے تو اس کی یہ کوشش بے کار ہوگی۔

یہ خبر پڑھیئے

صدر شی جن پھنگ کی نیپالی وزیراعظم سے ملاقات

23 ستمبر کی سہ پہر صدر شی جن پھنگ نے ہانگ چو  کے  ویسٹ لیک …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons