چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن، نائب وزیراعظم اور چین – امریکہ جامع اقتصادی بات چیت کے چینی رہنما لیو حہ نو مئی کو واشنگٹن پہنچے جہاں وہ چین اور امریکہ کے مابین اعلی سطحی اقتصادی و تجارتی مذاکرات کے گیارہویں دور میں شرکت کریں گے۔
واشنگٹن پہنچنے پر لیوحہ نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں مکمل نیک نیتی کے ساتھ یہاں آیا ہوں اور امید ہے کہ موجودہ خصوصی صورتحال کے پیش نظر امریکہ کے ساتھ دانشمندانہ اور پرخلوص انداز میں بات چیت کی جائے گی۔ چین کا یہ خیال ہے کہ محصولات میں اضافہ مسائل کا حل نہیں ہے اور یہ چین اور امریکہ نیز عالمی مفادات میں بھی نہیں ہے۔