ترقی

پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لائے بغیر ترقی ممکن نہیں، وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پسماندہ اور کم ترقی یافتہ علاقوں کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔

انہوں نے جمعے کے روز اسلام آباد میں آئندہ مالی سال کے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام پر ایک بریفنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ کم ترقی یافتہ اور پسماندہ علاقوں کو ملک کے دیگر حصوں کے برابرلائے بغیر اقتصادی ترقی ممکن نہیں ۔
وزیراعظم نے صوبائی اور بلدیاتی حکومتوں کی مشاورت سے کراچی کیلئے ایک مربوط منصوبے پر کام کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہاکہ اقتصادی ترقی میں نوجوانوں کی صلاحیتیں بروئے کار لانے کیلئے علم پرمبنی معیشت بڑی اہمیت رکھتی ہے۔ انہوں نے زرعی شعبے میں ملک کی استعداد کار سے بھرپور استفادہ کرنے کیلئے جدت اورجدید ٹیکنالوجی متعارف کرانے پر بھی زوردیا ۔

عمران خان نے کہاکہ ماضی میں سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام کے تحت منصوبے شروع کیے جاتے تھے لیکن ان کی تکمیل اور فعالیت پرکوئی توجہ نہیں دی گئی انہوں نے وزیرمنصوبہ بندی کوہدایت کی کہ وہ خصوصاً پی ایس ڈی پی کے تحت شروع کئے گئے ہرمنصوبے کی تکمیل اور اس کے فعال ہونے پرتوجہ دیں۔

یہ خبر پڑھیئے

نوجوانوں کو اس سال ایک لاکھ لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے:بلال اظہر

اقتصادی و توانائی کے بارے میں وزیراعظم کے رابطہ کار بلال اظہر کیانی نے کہا …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons