تازہ ترین
سمگلنگ

پاکستان اور چین بعض چینی شہریوں کی جانب سے انسانی سمگلنگ کے مسئلے کے حل کیلئے قریبی تعاون کررہے ہیں:دفتر خارجہ!

دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین بعض چینی شہریوں کی جانب سے انسانی سمگلنگ اور پاکستانی خواتین کے ساتھ شادی کے مسئلے کے حل کے لئے قریبی تعاون کررہے ہیں۔

ایک بیان میں ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ دونوں حکومتوں کے متعلقہ ادارے اس معاملے پر قریبی رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ اور چین میں پاکستانی مشن صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں اور اس مسئلے سے متعلق پاکستانی شہریوں کی شکایات پر ہر ممکن تعاون فراہم کررہے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ حکومت کے تمام متعلقہ ادارے اور چین کے متعلقہ حکام اس معاملے پر تعاون جاری رکھیں گے جس کا مقصد متاثرہ افراد کی شکایات کا ازالہ، مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا اور یہ امر یقینی بنانا ہے کہ مستقبل میں ایسے واقعات رونما نہ ہوں۔

یہ خبر پڑھیئے

ای سی سی کی ترقیاتی سکیموں کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مختلف ترقیاتی سکیموں کیلئے تقریبا 28 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons